امریکہ: نو منتخب صدر بائیڈن کی تقریب حلف برداری،انتظامات مکمل

امريکہ ميں آج جو بائيڈن ملکی صدر کے طور پر حلف اٹھا رہے ہيں ان کے ساتھ ہی نائب صدر منتخب ہونے والی کمالا ہیرس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی

1567451
امریکہ: نو منتخب صدر بائیڈن کی تقریب حلف برداری،انتظامات مکمل

امريکہ ميں آج جو بائيڈن ملکی صدر کے طور پر حلف اٹھا رہے ہيں ان کے ساتھ ہی نائب صدر منتخب ہونے والی کمالا ہیرس اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے 4 لاکھ امریکیوں کی یادگاری تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ زخموں کو مندمل کرنے کے لیے ہمیں ان افراد کو یاد رکھنا ہوگا جو وباء کا شکار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بعض اوقات تلخ ہوتا ہے مگر اسی طرح ہم زخموں کو مندمل کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ غروبِ آفتاب سے طلوعِ صبح تک بتیاں روشن کر کے ان تمام لوگوں کو یاد کریں جنہیں ہم نے کھو دیا۔

اس موقع پر کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی یاد میں نیویارک کی اہم عمارتوں پر سرخ بتیاں بھی روشن کی گئیں۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری ترک وقت کے مطابق آج شب 8 بجے ہو گی جس کے بعد وہ قوم سے خطاب کریں گے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما اور امریکی نائب صدر مائیک پنس کی شرکت متوقع ہے۔

تقریب میں کانگریس کےمتعدد اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے، تقریب میں لیڈی گاگا، جینیفر لوپیز، بروس اسپرینگسٹین، گارتھ بروکس سمیت متعدد  اہم ہستیاں بھی شریک ہونگی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں