" جمہوریت کامیاب ہوئی"میں تمام امریکی عوام کا صدر رہوں گا: جو بائیڈن

اپنے پہلے صدارتی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ آج امریکہ اور جمہوریت کا دن ہے، آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے، میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں

1567780
" جمہوریت کامیاب ہوئی"میں تمام امریکی عوام کا صدر رہوں گا: جو بائیڈن

جو بائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں کملا ہیرس نے  بھی نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے 4 سالہ صدارت کا خاتمہ ہوگیا، نئے صدر جو بائیڈن نے امریکہ کی باگ ڈور سنبھال لی۔

اپنے پہلے صدارتی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ آج امریکہ اور جمہوریت کا دن ہے، آج جمہوریت کامیاب ہوئی ہے، میں امریکی آئین کی طاقت پر یقین رکھتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو میرےخلاف ہیں، اُن سےکہنا چاہتا ہوں مجھ سے بات کریں، پھر بھی مجھ سے اختلاف ہو تو یاد رکھیں یہی جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔

جو بائیڈن نے کہا کہ میں اہل امریکہ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں سب کا صدر ہوں،اُن کا بھی صدر ہوں جنہوں نے میرے خلاف ووٹ دیا۔

حلف برداری کی تقریب کی کسی بھی گڑ بڑ کے خدشے کے پیش نظر کیپٹل ہل کی عمارت کے گرد دھاتی باڑ لگائی گئی۔

تقریب کےد وران 25 ہزار نیشنل گارڈز تعینات کیے گئے جبکہ انتہاپسندوں سے تعلق کے شبے میں 12 قومی محافظوں کو ہٹادیا گیا۔

صدارتی حلف برداری کے دوران بعض مقامات پر سڑکیں بھی بند کردی گئیں۔

کورونا وائرس اور سلامتی خطرات کے باعث عوام کو تقریب میں شرکت روک دیا گیا تھا، 2 لاکھ امریکیوں کی نمائندگی جھنڈوں سے کی گئی۔

تقریب میں معروف امریکی گلوکارلیڈی گاگا، جینیفرلوپیز، بون جووی اور بروس اسپرنگ اسٹین گیت گائیں گے۔

امریکی صدر کے معاونین پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اپنے عہدے کے پہلے دن جو بائیڈن 17 اہم فیصلے کریں گے۔

معاونین کا کہنا ہے کہ  جو بائیڈن کے یہ 17 فیصلے ماحولیات ، امیگریشن اور کورونا وائرس سے متعلق ہوں گے ، جن پر وہ آج ہی دستخط بھی کریں گے ۔

جوبائیڈن اپنے دور کے پہلے ہی دن ڈونلڈ ٹرمپ کا نافذ کردہ مسلم سیاحتی پابندی ختم کردیں اور پیرس ماحولیاتی معاہدے کو دوبارہ ممکن کریں گے۔

میکسیکو کے ساتھ سرحدی دیوار کی تعمیر روکنے کے احکامات دینگے اور امریکہ کی عالمی ادارہ صحت میں واپسی یقینی بنائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں