ترکی کے کھُلے پانیوں میں روسی پرچم بردار کارگو بحری جہاز ڈوب گیا

امدادی کاموں میں تعاون کے لئے ترک بحریہ ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ایک بحری جہاز کو فرائض سونپ دئیے گئے ہیں

1565255
ترکی کے کھُلے پانیوں میں روسی پرچم بردار کارگو بحری جہاز ڈوب گیا

ترکی کے ضلع بارتن کی تحصیل اِنکومو  کے کھلے پانیوں میں روس کا پرچم بردار کاروگو بحری جہاز سمندر برد ہو گیا ہے۔

حادثے میں جہاز کے عملے کے 2 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں جبکہ 6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

بارتن گورنر دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  جہاز کو ساحل سے 200 میٹر کے فاصلے پر کھلے سمندر میں ڈوبتے دیکھا گیا۔ جہاز کے عملے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کوسٹل سکیورٹی گروپ کمانڈ آفس کی کشتیوں نے 6 افراد کو بچا لیا ہے اور 12 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق روسی پرچم بردار کارگو بحری جہاز  کے لئے امدادی کاموں میں تعاون کے لئے ترک بحریہ ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ایک بحری جہاز کو فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں