امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن چوکس حالت میں

جیسے جیسے تقریبِ حلف برداری کی تاریخ قریب آ رہی ہے حفاظتی اقدمات میں مزید کا اضافہ کیا جا رہا ہے

1565073
امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن چوکس حالت میں

امریکہ کا دارالحکومت واشنگٹن چوکس حالت میں ہے۔

ملک میں 20 جنوری کو متوقع، نو منتخب صدر جو بائڈن کی، تقریبِ حلف برداری سے قبل بھر پور حفاظتی اقدامات  کئے جا رہے ہیں۔ جیسے جیسے تقریبِ حلف برداری کی تاریخ قریب آ رہی ہے ان حفاظتی اقدمات میں مزید کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاوس اور کانگریس کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں اور اہم مقامات  کے گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

ہزاروں کی تعداد میں نیشنل سکیورٹی ،  ایف بی آئی اور  پولیس اہلکار سڑکوں پر نگرانی کے فرائض ادا کر رہے ہیں۔

پولیس نے کانگریس کی عمارت کےاطراف میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔ مشتبہ شخص کی تلاشی پر اس سے ایک پستول اور 509 گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ مشتبہ شخص کو لائسنس کے بغیر اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے شہر میں داخلے و خروج کے راستوں کو بلاک کر دیا ہے اور شہر کے 13 میٹرو اسٹیشنوں کو تقریبِ حلف برداری سے ایک دن بعد تک بند رکھا جائے گا۔

شہر میں مارکیٹوں کے مالکان نے کسی ممکنہ احتجاجی مظاہرے کے مقابل اپنی دکانوں کے شیشوں اور دروازوں کو لکڑی کے پھٹوں سے بند کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں