فائزر نے کووڈ۔19 ویکسین کی یورپ کو ترسیل کی سطح میں عارضی طور پر کمی لانے کا اعلان کر دیا

سن2021 کے  لیے دو ارب  خوراک کے ہدف  کے حصول  کے لیے ہم سر توڑ  کوششیں کر رہے ہیں، ویکسین کے ترک موجد اعور شاہین

1564773
فائزر نے کووڈ۔19 ویکسین کی یورپ کو ترسیل کی سطح میں عارضی طور پر کمی لانے کا اعلان کر دیا

امریکی فرم فائزر اور ترک سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر اعور  شاہین  کی بانی شراکت دار  جرمن بائیو ٹیکنالوجی   فرم بائیون ٹیک  نے اطلاع دی ہے کہ  یورپ کو  کورونا ویکسین کی ترسیل  کی مقدار  کو عبوری طور پر  کم کر دیا جائیگا۔

فائزر اور بائیون ٹیک کی طرف سے  جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں  زور دیا گیا ہے کہ سن2021 کے  لیے دو ارب  خوراک کے ہدف  کے حصول  کے لیے ہم سر توڑ  کوششیں کر رہے ہیں۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہدف کے حصول  کے لیے ہمیں پیداواری یونٹس کو توسیع دینے کی ضرورت ہے لہذا  ہمیں رواں ماہ کے اختتام سے ماہ فروری کے پہلے ہفتے تک ویکسین ترسیل کی مقدار میں گراوٹ لانی پڑے گی۔

دوسری جانب بائیون  ٹیک نے جرمن شہر ماربرگ میں اپنے کارخانے میں کووڈ۔19 ویکسین کی پیداوار کے لیے حکومت سے منظوری لے لی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں