میرے حامی پر امن رہیں اور قانون شکنی نہ کریں : ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں

1563460
میرے حامی  پر امن رہیں اور قانون شکنی نہ کریں : ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے حامیوں سے تشدد سے گریز اور پرامن رہنے کی اپیل کردی۔

انہوں نے کہا کہ مزید مظاہروں کی اطلاعات پر کہنا چاہتا ہوں کہ کسی قسم کی قانون شکنی نہ کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عوام تناؤ کم کریں اور جذبات قابو میں رکھیں۔

علاوہ ازیں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد اب یوٹیوب نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا کیونکہ ٹرمپ کے چینل پر نیا اپ لوڈ کردہ مواد پالیسی کےخلاف تھا۔

مزید برآں کیپیٹل ہل کے باہر قومی محافظ تعینات کردیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں