میرے مواخذے کی تیاری مجھے طیش دلا رہی ہے:ٹرمپ

گزشتہ روز  ٹیکساس روانگی سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بدھ کو ایوان نمائندگان میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی سیاست کی تاریخ میں سب سے بڑی انتقامی کارروائی کا تسلسل ہے

1562588
میرے مواخذے کی تیاری مجھے طیش دلا رہی ہے:ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس میں ان کی مواخذے کی کارروائی کی تیاری مضحکہ خیزہے اور غصے کا باعث بن رہی ہے۔
خبر کے مطابق  گزشتہ روز  ٹیکساس روانگی سے قبل ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بدھ کو ایوان نمائندگان میں ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی سیاست کی تاریخ میں سب سے بڑی انتقامی کارروائی کا تسلسل ہے۔
یاد رہے کہ بغاوت پر اکسانے کے الزام میں صدر ٹرمپ کے خلاف پیر کے روز مواخذے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے حامیوں کے امریکی کانگریس پر حملے کی بنیاد پر مواخذے کی کارروائی کی جائے گی۔
صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو بغاوت پر اکسایا تھا۔
 گزشتہ روز  صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ فیس بک اور ٹوئٹر نے ان پر پابندی لگا کر بہت بڑی غلطی کی ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ پر پابندی ان کی جانب سے مجمعے کو کہے گئے اس ایک جملے کے بعد لگائی گئی جس کے بعد کانگریس پر مظاہرین نے دھاوا بول دیا تھا۔


متعللقہ خبریں