امریکہ : 7 دہائیوں بعد پہلی بار ایک خاتون کو موت کی سزا مل گئی

خبر کے مطابق،مجرمہ ایک حاملہ خاتون کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کرنے اور اُس کے رحم مادر کو کاٹ کر بچے کو نکال لینے کے الزام میں قصوروار قرار پائی تھی

1562984
امریکہ : 7 دہائیوں بعد پہلی بار ایک خاتون کو موت کی سزا مل گئی

امریکہ میں تقریباً سات دہائیوں میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

مجرمہ ایک حاملہ خاتون کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کرنے اور اُس کے رحم مادر کو کاٹ کر بچے کو نکال لینے کے الزام میں قصوروار قرار پائی تھی۔

 باون سالہ مجرمہ لیزا مونٹگومیری کو آج  ریاست انڈیانا کی ٹیرے ہوٹ جیل میں زہر کا ٹیکہ لگا کر موت کی سزا دی گئی۔

مونٹگومیری کی سزائے موت سے قبل وفاقی حکومت کی طرف سے آخری مرتبہ 18 دسمبر 1953 میں بونی براؤن ہیڈی کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

انہیں ایک چھ سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے جرم کی سزا میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں