امریکہ نے کیوبا کو دوبارہ دہشتگردی کی سر پرستی کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کیوبا بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں مدد کررہا ہےجس کی کیوبا نے مذمت کی ہے

1561959
امریکہ نے کیوبا کو دوبارہ دہشتگردی کی سر پرستی کرنے والے ممالک میں شامل کرلیا

امریکہ نے کیوبا کو دوبارہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

خبر کے مطابق، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کیوبا بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی کارروائیوں میں مدد کررہا ہے۔

واضح رہے کہ  ٹرمپ انتظامیہ شروع سے ہی کیوبا حکومت کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ کیوبا کی حکومت عوام پر مظالم کیلئے اپنے وسائل کا استعمال کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک بارپھر کیوبا کو دہشتگردی  کی سر پرستی کرنے کیلئے جوابدہ بنائے گا۔

 پومپیو نے کہا کہ کیوبا کی حکومت کئی عشروں سےقاتلوں، بمباروں، اغوا کاروں کی مدد کررہی ہے۔

دوسری جانب کیوبا کے وزیر خارجہ برونو راڈریگز نے  سوشل میڈیا پر اس امریکی فیصلے کی مذمت کرتےہوئے اسے دوہرا معیار قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق صدر براک اوباما نے  سن 2015 کے دوران کیوبا کو دہشتگردی کی سر پرستی میں ملوث ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا تھاجس کے بعد نصف صدی سے منجمد ہوئے  دو طرفہ تعلقات  کو دوبارہ سے بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں