امریکہ: گوریلوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

سان ڈیاگو چڑیا گھر کے 8 گوریلے کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

1562227
امریکہ: گوریلوں میں کورونا وائرس کی تشخیص

امریکہ کے سان ڈیاگو چڑیا گھر کے 8 گوریلوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

چڑیا گھر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذکورہ گوریلے ایسے نادر  حیوانات سے ہیں کی جن کی نسل ختم ہونے کے قریب ہے۔ متاثرہ گوریلوں میں سے 3 میں کھانسی جیسی علامات دیکھی گئی ہیں۔

گوریلوں کی عمومی صحت تسلی بخش ہے  توقع ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے جانوروں کو وائرس ان کے رکھوالے سے منتقل ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں