جاپان شدید برفباری کی زد میں، 38 افراد ہلاک

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بعض مقامات پر برف کی تہہ ایک میٹر سے  بھی تجاوز کر گئی

1561979
جاپان شدید برفباری کی زد میں، 38 افراد ہلاک

جاپان  بھر میں جاری شدید برفباری اور طوفا ن سے ہلاکتوں کی تعداد 38 تک جا پہنچی ہے۔

جاپانی شہروں نیگاتہ، تویاما، فوکوئی اور گیفو میں 8 افراد موت کے منہ میں گئے ہیں تو 270 مختلف حادثات میں زخمی ہو گئے۔

نامساعد موسمی حالات سے  اندرونِ ملک پروازیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بعض مقامات پر برف کی تہہ ایک میٹر سے  بھی تجاوز کر چکی ہے تو  عوام کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی  گئی ہے۔



متعللقہ خبریں