بایئڈن کی تقریب حلف برداری پرتشدد مظاہروں میں بدل سکتی ہے: ایف بی آئی

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تقریب حلف برادری سے قبل کیے گئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امریکی ایف بی آئی سمیت دیگر خفیہ اداروں نے وہاں پھر سے پرتشدد مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے

1561809
بایئڈن کی  تقریب حلف برداری  پرتشدد مظاہروں میں بدل سکتی ہے: ایف بی آئی
امریکی خفیہ ایجنسیوں کے انتباہ کے بعد ملک بھر میں نئے صدر کی تقریب حلف برادری سے قبل ہی سخت سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

امریکہ کے 46 ویں صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری آئندہ ہفتے 20 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے کیپیٹل ہل میں ہوگی۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برادری کیپیٹل ہل میں واقع نیشنل ہال اور کیپیٹل بلڈنگ کے درمیان ہوگی۔

نئے صدر کی تقریب حلف برادری عین اس علاقے میں ہوگی، جہاں پر گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے حملہ کرکے ایوان اور دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تقریب حلف برادری سے قبل کیے گئے پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر امریکی ایف بی آئی سمیت دیگر خفیہ اداروں نے وہاں پھر سے پرتشدد مظاہروں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایف بی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے انتباہ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکا کی تمام ہی 50 ریاستوں میں 16 سے 20 جنوری جب کہ دارالحکومت واشنگٹن میں 17 سے 20 جنوری کے درمیان کسی وقت بھی ہنگامے پھوٹ سکتے ہیں۔

ایف بی آئی سمیت دیگر اداروں کی اطلاعات کے بعد قومی سلامتی کے ادارے نے  حفاظتی  انتظامات سخت کرتے ہوئے دارالحکومت میں 15 ہزار قومی محافظ بھجوا دیے جب کہ وہاں پر 24 جنوری تک سیاحوں کے داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کردی۔

بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر کیپیٹل ہل کے علاقے میں 10 ہزار محافظ تعینات کیے جائیں گے اور مزید 5 ہزار اہلکار کسی وقت بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

 


متعللقہ خبریں