سی آئی اے کے سربراہ کےلیے ویلیئم برنس کا نام تجویزکیا گیا ہے:بائیڈن
بائیڈن نے اپنی کابینہ کے اعلان کے بعد کہا کہ برنس امریکہ اور اس کی عوام کے مفادات اور تحفظ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں جو کہ سیاست کو خفیہ ایجنسی کے امور سے الگ رکھیں گے
1561460
امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے سی آئی کے کے سربراہ کے لیے ویلیئم جے برنس کانام تجویزکیا ہے۔
بائیڈن نے اپنی کابینہ کے اعلان کے بعد کہا کہ برنس امریکہ اور اس کی عوام کے مفادات اور تحفظ کرنے کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں جو کہ سیاست کو خفیہ ایجنسی کے امور سے الگ رکھیں گے۔
واضح رہے کہ چونسٹھ سالہ ویلیئم برنس روس کے سابقہ سیفر رہ چکے ہیں جنہیں امور خارجہ کا 33 سالہ تجربہ ہے ۔