انڈونیشیا، سمندر میں گرنے والے طیارے کے ملبے اور نعشوں کو سمندر سے نکالنے کا کام جاری

غوطہ خور سمندر کی تہہ سے نعشوں اور طیارے کے ٹکڑوں کو نکالنے کی کوشش میں ہیں

1561229
انڈونیشیا، سمندر میں گرنے والے طیارے کے ملبے اور نعشوں کو سمندر سے نکالنے کا کام  جاری

انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارے کے گرنے والے مقام پر وسیع پیمانے کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

قومی  امدادی ایجنسی  کے کوآرڈینٹر  راسمان  کا کہنا ہے کہ  طیارہ گرنے کے مقام پر 53 بحری جہازوں کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

راسمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں 2 ہزار 600 کارکنان کی شراکت سے  6 مختلف مقامات پر تلاش کا کام ہو رہا ہے، غوطہ خور سمندر کی تہہ سے نعشوں اور طیارے کے ٹکڑوں کو نکالنے کی کوشش میں ہیں۔

کل جگہ کا تعین ہونے والے طیارے کے بلیک بکس کو تا حال سمندر سے برآمد نہیں کیا جا سکا گیا۔

دوسری جانب  برآمد کی جانے والی نعشوں   کے ڈین این اے تجزیات کا کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ انڈونیشیا کا مسافر بردار طیارہ بروز ہفتہ  دوپہر  کے وقت پرواز کے کچھ ہی دیر بعد سمندر میں جا گرا تھا۔

 



متعللقہ خبریں