امریکہ: مسلح حملہ آور کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

شکاگو میں ایک مسلح حملہ آور نے شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے 7 افراد کو زخمی کیا جن میں سے 5 ہلاک ہو گئے

1561020
امریکہ: مسلح حملہ آور کی فائرنگ، 5 افراد ہلاک

امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک مسلح حملہ آور نے شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے 7 افراد کو زخمی کیا جن میں سے 5 ہلاک ہو گئے ہیں۔

شکاگو پولیس کے مطابق جیسن نائٹنگیل نامی مسلح حملہ آور نے شہر کے مختلف حصوں میں فائرنگ کر کے 7 افراد کو زخمی کیا ۔ زخمیوں میں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

متاثرین میں ایک یونیورسٹی طالبعلم ، ایک ریستوران کا ملازم اور دو خواتین سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حملہ آور کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 23 سالہ حملہ آور جیسن نائٹنگیل بھاری عدالتی ریکارڈ کے ساتھ ایک عادی مجرم تھا ۔



متعللقہ خبریں