کرغزستان: صدارتی انتخابات میں صادر چپاروف کو برتری حاصل

غیر سرکاری نتائج کے مطابق، صدارتی عہدے کے لیے سترہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اور صادر چپاروف تقریباً اسی فیصد ووٹوں کے ساتھ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں

1561225
کرغزستان: صدارتی انتخابات میں صادر چپاروف کو برتری حاصل

کرغزستان میں  تین ماہ بعد صادر چپاروف ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق، صدارتی عہدے کے لیے سترہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا اور صادر چپاروف تقریباً اسی فیصد ووٹوں کے ساتھ یہ مقابلہ جیت گئے ہیں۔

بشکیک کے مرکزی انتخابی کمیشن کا کہنا ہےکہ ان انتخابات میں رائے دہندگان کی تعداد 38 فیصد رہی جہاں رائے دہندگان کو ساتھ ہی آئینی اصلاحات کے ایک ریفرنڈم میں بھی ووٹ دینا تھا۔

ریفرنڈم میں 81 فیصد رائے دہندگان نے صدارتی اختیارات میں اضافے کے لیے ووٹ دیے۔



متعللقہ خبریں