روس: اولڈ ہاوس میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

روس کے علاقے تیومین میں ایک اولڈ ہاوس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے

1560609
روس: اولڈ ہاوس میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

روس کے علاقے تیومین میں ایک اولڈ ہاوس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کی وزارتِ ہنگامی حالات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تیومین کے گاوں برووسکی کے اولڈ ہاوس میں آگ لگ گئی۔

آگ عمارت کی پہلی منزل سے  شروع ہوئی اور واقعے میں 7 افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور واقعے کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق اولڈ ہاوس کا لائسنس نہ ہونے اور نجی رہائش گاہ کے طور پر زیرِ استعمال ہونے کی وجہ سے عمارت کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں