ہم نے امریکہ۔ تائیوان تعلقات میں تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے: مائیک پومپیو

ٹرمپ انتظامیہ کے آخری دنوں میں امریکہ۔تائیوان تعلقات میں ایک نیا قدم، امریکہ نے تائیوان کے ساتھ تعلقات میں تمام پابندیوں کو ختم کر دیا

1560664
ہم نے امریکہ۔ تائیوان تعلقات میں تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے: مائیک پومپیو

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم نے امریکہ۔ تائیوان تعلقات میں تمام پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔

پومپیو نے ٹرمپ انتظامیہ کے آخری دنوں میں امریکہ۔تائیوان تعلقات میں ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" تائیوان ایک ڈنامک اور اتحادی ملک ہے  تاہم آج تک امریکہ۔چین تعلقات میں توازن قائم رکھنے کے لئے ہم نے اپنے طور پر بعض حدود قائم کر رکھی تھیں۔آج میں ان خود ساختہ پابندیوں کو ختم کر رہا ہوں"۔

پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ دنیا کی متعدد جگہوں پر غیر سرکاری اتحادیوں کے ساتھ تعلقات جاری رکھے ہوئے ہے اور تائیوان بھی اب ایک استثنائی ملک  شمار نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل نمائندہ کیلی کرافٹ کے زمانہ قریب میں تائیوان کے متوقع دورے کا اعلان کیا تھا  اور چین نے جوابی بیان میں کہا تھا کہ ہم اس نوعیت کے دورے کے شدت سے خلاف ہیں۔

بیجنگ انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "واحد چین" کے اصول کی رُو سے بیجنگ انتظامیہ بین الاقوامی برادری میں چین کی واحد نمائندہ حکومت ہے لہٰذا  تائیوان کے دیگر عالمی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں نمائندگی کرنے کے خلاف ہے۔



متعللقہ خبریں