ٹرمپ، جو بائڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے

ڈیموکریٹس، سینٹ پر حملے کے ذمہ دار ٹہرائے جانے والے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے پیر سے ایک مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں

1560290
ٹرمپ، جو بائڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جو بائیڈن کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق صدر ٹرمپ حلف برداری کی تقریب سے ایک دن پہلے 19 جنوری کو وائٹ ہاؤس سے رخصت ہو جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے فوری بعد ریاست فلوریڈا میں واقع اپنے مارا لاگو نامی ریزارٹ جائیں گے۔

ٹرمپ نے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں  بائڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہاس بارے میں تجسس رکھنے والوں کے لیے میرا جواب ہے  کہ میں 20 جنوری کو اقتدار کی بدلی کی تقریب میں شرکت  نہیں کریں گے۔

دوسری جانب  جو بائڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی عدم شراکت  ایک اچھا فعل ہے کیونکہ وہ ملک کے لیے باعث شرم ہیں۔

تا ہم  بائڈن کے نائب مائیک پینس نے  تقریب حلف برداری میں شرکت  کرنے کو باعث اعزاز قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس، سینٹ پر حملے کے ذمہ دار ٹہرائے جانے والے صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے پیر سے ایک مہم شروع کرنے کی تیاریوں میں ہیں۔

اگر ایوان  نمائندگان  میں مواخذے پر رائے دہی  کے ساتھ ٹرمپ  کو مورد الزام ٹہرایا گیا تو  پھر یہ مواخذہ تحریک دو بار چلائے جانے والے امریکی صدر کے طور پر تاریخ میں رقم کیے جائینگے۔

امریکہ میں کرائے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق بروز بدھ کانگرس کی  عمارت پر دھاوے کے بعد عوام کا 57 فیصد ٹرمپ کو فی الفور ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی ضرورت کی سوچ کا مالک ہے۔

 



متعللقہ خبریں