عام وبا سے یومیہ اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

اگر ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئند ہ کے چند ہفتوں کے اندر  اسپتالوں میں کوئی بھی بستر خالی نہیں بچے گا، میئر لندن صادق خان

1560393
عام وبا سے یومیہ اموات کی تعداد میں بدستور اضافہ

عام وبا سے دنیا بھر میں 19 لاکھ 23 ہزار افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں تو ابتک 9 کروڑ کے قریب کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔

متحدہ امریکہ  کو سب سے زیادہ جانی نقصان پہنچا ہے جہاں پر 3 لاکھ 78 ہزار 149 مریض کورونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اس ملک میں 2 کروڑ 25 لاکھ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت میں  ابتک 1 لاکھ 51 ہزار اموات اور 1 کروڑ 4 لاکھ 33 ہزار وائرس سے متاث ہوئے ہیں۔

جانی نقصان 79 ہزار 833 اور متاثرین کے 30 لاکھ ہونے والے برطانیہ میں دارالحکومت لندن میں اسپتالوں کی گنجائش  کو پار کرنے کا سد باب کرنے لیے ’ہنگامی حالت‘ نافذ کر دی گئی ہے۔  لندن بدلیہ میئر صادق خان کا کہنا  ہے کہ اگر ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو آئند ہ کے چند ہفتوں کے اندر  اسپتالوں میں کوئی بھی بستر خالی نہیں بچے گا۔

فرانس  میں اموات کی تعداد 67 ہزار 431 اور وائرس کا تعین ہونے والوں کی تعداد 27 لاکھ 50 ہزار کی حد کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ملک میں کورونا ٹیسٹ   پازیٹیو آنے والوں کی شرح میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

بیلجیم میں وفاقی حکومت  نے کووڈ۔19 ویکسین مہم کو سرعت دیتے ہوئے  ملکی آبادی کے 70 فیصد کو موسم گرما کے اختتام تک ٹیکے لگانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ علاوہ ازیں ملک میں لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں کی توسیع کی جارہی ہے۔

اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد 78 ہزار کے قریب ہے تو 22 لاکھ 38 ہزار اس مہلک وائرس کی زد میں آئے  ہیں۔

بعض دیگر  ممالک میں کورونا سے جانی نقصان کچھ یوں ہے:

برازیل: 2 لاکھ 1 ہزار 542، میکسیکو: 1 لاکھ 32 ہزار 69، اسپین: 51 ہزار 874، روس: 61 ہزار، ایران: 56 ہزار،  کولمبیا: 45 ہزار 431، ارجنٹینا: 44 ہزار 273، جرمنی: 40 ہزار 401، پیرو: 38 ہزار 145، جنوبی افریقہ : 32 ہزار 425، پولینڈ 30 ہزار 574، یوکیرین 19 ہزار 588، کینیڈا : 16 ہزار 707، ہالینڈ 12 ہزار 171 اور ہنگری: 10 ہزار 440

 



متعللقہ خبریں