صدر الہام علی ایف آرمینی وزیر خارجہ کے دوہ قارباغ پر شدید برہم

علی ایف نے 2020  کے اقتصادی اجلاس میں    ملکی معیشت اور آرمینی وزیر خارجہ  کا   آذربائیجان کی اجازت کے بغیر بالائی قارا باغ  دوروں کا جائزہ لیا

1559388
صدر الہام علی ایف  آرمینی وزیر خارجہ کے دوہ قارباغ پر شدید برہم

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے آرمینیائی وزیر خارجہ آرا ایازیان کے بالائی قاراباغ  کے دورے اور نام نہاد آرمینیائی انتظامیہ کے ساتھ ملاقات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

علی ایف نے 2020  کے اقتصادی اجلاس میں    ملکی معیشت اور آرمینی وزیر خارجہ  کا   آذربائیجان کی اجازت کے بغیر بالائی قارا باغ  دوروں کا جائزہ لیا ۔

علی ایف نے اس موقع پر کہا کہ    کوئی بھی غیر ملکی شہری آذربائیجان کی اجازت کے بغیر اس خطے میں کام کرنے والے روسی عناصر کے پاس بالائی قارا باغ  نہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا ، "بدقسمتی سے ، روسی عناصر کی اجازت سے ، فرانسیسی پارلیمنٹیرین وہاں گئے۔ نتیجہ کے طور پر ، باکو میں فرانسیسی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور انہیں ایک احتجاجی  مرسلہ  دیا گیا، ہم اس معمالے پر خاموشی اختیار نہیں کرسکتے ہیں۔

علی ایف نے آرمینی وزیر خارجہ ایازیان کے دورہ قارا باغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا وہاں کیا کام ہے؟ انہیں جنگ کو فراموش نہیں کرنا چاہیے،  انہیں ہمارے آہنی ہاتھ کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اس قسم کے دوروں  کو فوری طور پر روک دینا چاہیے۔ انہوں نے خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات کیے گئے تو   پھر  آرمینیا کو پہلے سے بھی زیادہ پشمان ہونا پڑے گا



متعللقہ خبریں