کیپیٹل ہل پر دھاوا، وائٹ ہاوس سے استعفوں کی خبریں

امریکی پارلیمان پر دھاوے کے بعد وائٹ ہاوس سے استعفوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں جن میں خاتون اول کی پریس سیکرٹری سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں

1559067
کیپیٹل ہل پر دھاوا، وائٹ ہاوس سے استعفوں کی خبریں

امریکی پارلیمان پر دھاوے کے بعد وائٹ ہاوس سے استعفوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بتایا گیاہے کہ مشیر قومی سلامتی میٹ پوٹینگر نے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدر ٹرمپ کو 25ویں آئینی ترمیم کے ذریعے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

کیپٹل ہل  ہنگامہ آرائی کے بعد وائٹ ہاؤس کی نائب پریس سیکریٹری سارہ میتھیوز بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔

خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی چیف آف اسٹاف اور ٹرمپ کی سابق پریس سیکریٹری سٹیفینی گریشام وائٹ ہاؤس کی سوشل سکریٹری انا کرسٹینا بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔

خبر کے مطابق ان سب افرادنے کیپیٹل ہل میں پیش آنے والے پرتشدد واقعات کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

سارہ میتھیوز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ میں خدمات انجام دینا ان کےلیے اعزاز سے کم نہیں مگر کیپٹل ہل ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وہ بہت زیادہ پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قوم کو پرامن طور پر انتقال اقتدار کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے بعد مائیک پنس کو 14 روز کیلئے صدر کی ذمہ داریاں سونپنے کیلئے مشاورت جاری ہےجس میں وزرائے دفاع وخارجہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نےکیپٹل ہل پر دھاوا بولا ہے اور سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں