"کانگریس پر دھاوا"امریکہ میں 15 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

امریکی صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نے پارلیمانی عمارت میں ہنگامہ آرائی کی ہے جس کی بنا پر ملک بھرمیں 15 روزہ ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے

1559003
"کانگریس پر دھاوا"امریکہ میں 15 روزہ ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی

امریکی صدر ٹرمپ کے حامی مظاہرین نے پارلیمانی عمارت میں ہنگامہ آرائی کی ہے جس کی بنا پر ملک بھرمیں 15 روزہ ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق پارلیمانی عمارت میں اس وقت کانگریس کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس جاری تھا جس کا مقصد جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں فتح کی باقاعدہ تصدیق کرنا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی عمارت میں ہنگامہ آرائی کے واقعے میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد مظاہرین کو دھر لیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں دھاندلی سے جوبائیڈن کو جتوایا گیا۔

ہنگامہ آرائی کے وقت امریکی ایوان نمائندگان میں سلامتی سخت  ہے اور امریکی نائب صدرمائیک پنس کو محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور بعد ازاں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  کرفیو مقامی وقت کے مطابق شام6بجے سےصبح6بجے تک نافذ رہے ۔

 



متعللقہ خبریں