کولومبیا کے دو سفارت کار نا پسندیدہ شخصیات قرار، روس چھوڑنے کا حکم

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق، جنوبی امریکی ملک کولومبیا کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دراصل جوابی کارروائی کے طور پر دیا گیا

1550644
کولومبیا کے دو سفارت کار نا پسندیدہ شخصیات قرار، روس چھوڑنے کا حکم

روس نے کولومبیا کے دو سفارتکاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے مطابق، جنوبی امریکی ملک کولومبیا کے سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دراصل جوابی کارروائی کے طور پر دیا گیا۔

کولومبیا کے حکام نے  گزشتہ روز کہا تھا کہ دو روسی سفارتکار کولومبیا سے اپنے سفارتخانے کی ذمے داریاں چھوڑ کر چلے گئے تھے اور وہ واپس نہ آ سکے۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ  یہ دونوں سفارتکار مبینہ طور پر جاسوسی کے عمل میں ملوث تھے۔



متعللقہ خبریں