"نکول پاشنیان مستعفی ہو"آرمینیا میں عوامی احتجاج جاری

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کے معاہدے پر آرمینیائی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا ہے

1527020
"نکول پاشنیان مستعفی ہو"آرمینیا میں عوامی احتجاج جاری

آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کے معاہدے پر آرمینیائی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کردیا ہے جبکہ مظاہرین نے آرمینیائی وزیراعظم نکول پشینیان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالاَی قاراباغ کی ملکیت پر آذربائیجان اور آرمینیا میں 1994 سے شدید تنازعہ چلا آرہا ہے جس کے باعث دونوں ممالک میں کئی بار جھڑپیں اور محدود جنگیں بھی ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین جنگ کا آغاز 27 ستمبر کو ہوا تھا جبکہ روس کی ثالثی پر منگل 10 نومبر کے روز ان دونوں ممالک نے جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیئے تاہم اس معاہدے پر آرمینیائی عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے حکومت کے خلاف بھرپور مظاہرے کرنے شروع کردیئے ہیں۔

اس معاہدے کے خلاف شدید عوامی ردِعمل پیدا ہوا اور آرمینیائی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

گزشتہ منگل کے روز شروع ہونے والے ہنگاموں اور احتجاجی مظاہروں میں عوام نے آرمینیا میں مارشل لاء کی پابندیوں کی بھی دھجیاں اُڑا دیں۔

مظاہروں کے دوران کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کے علاوہ پارلیمانی عمارت پر بھی حملہ کیا گیا۔

نقصِ امن کے پیشِ نظر آرمینی فوج نے اگرچہ حزبِ اختلاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا ہے لیکن پھر بھی حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے



متعللقہ خبریں