نائیجیریا: مسلح افراد نے حملہ کر کے 16 عورتوں کو اغوا کر لیا

نائیجیریا کے صوبہ اوندو میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 16 عورتوں کو اغوا کر لیا

1523859
نائیجیریا: مسلح افراد نے حملہ کر کے 16 عورتوں کو اغوا کر لیا

مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے صوبہ اوندو میں مسلح افراد نے حملہ کر کے 16 عورتوں کو اغوا کر لیا ہے۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ اوندو کی آکورے۔اوو شاہراہ  پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے 16 عورتوں کو اغوا اور کثیر تعداد میں افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

اوندو پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق سکورٹی فورسز کو علاقے کی طرف بھیج دیا گیا ہے۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مغوی عورتوں  کےلئے تلاش و بچاو کی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں