میں نے کورونا کے بارے میں عوام سےحقائق چھپائے تھے:ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈ نے کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے کورونا کے معاملے پر قوم کو گمراہ کیا اور کوروناوائرس کےحملےکوچھپایاگیا،ٹرمپ کوفروری میں وائرس کےخطرناک حملےکاعلم تھا

1488365
میں نے کورونا کے بارے میں عوام سےحقائق چھپائے تھے:ٹرمپ کا اعتراف

امریکی صدرٹرمپ نے کورونا کے خطرےکو امریکی عوام سےچھپانےکا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری نہ پھیلے اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

خبر کے مطابق ،امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈ نے کتاب میں انکشاف کیا کہ امریکی صدر نے کورونا کے معاملے پر قوم کو گمراہ کیا اور کوروناوائرس کےحملےکوچھپایاگیا،ٹرمپ کوفروری میں وائرس کےخطرناک حملےکاعلم تھا۔

امریکی صحافی نے کہا کہ صدرٹرمپ کوچینی ہم منصب نےکوروناوائرس سےمتعلق خطرناک حقائق بتائےتھے تاہم ٹرمپ نےعوام کو حقائق سےآگاہ نہیں کیا۔

 فوکس چینل پر اپنے بیان میں باب وُوڈوَرڈ کی کتاب پر ردِعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ عوام کوکوروناوائرس کےحملے سےخوفزدہ نہیں کرنا چاہتاتھا اس لئے وائرس کے خطرے کا اظہار کم کیا۔

دوسری جانب صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ٹرمپ جھوٹ بولتے رہے اور وائرس پھیلتا رہا ، ٹرمپ نے امریکی عوام کو دھوکا دیا۔

امریکی صحافی باب وُوڈوَرڈکی کتاب آئندہ ہفتےفروخت کیلئے پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کوروناوائرس سے ابتک امریکہ میں ایک لاکھ95ہزارسے زائدافرادجان سےگئے جبکہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ 35 ہزار 685 اورہلاک افراد کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 182 ہوگئی۔



متعللقہ خبریں