ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی سلوک ختم ،ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کر دیا

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ بھی اب چین ہی کی طرح سلوک کیا جائے گا جس کے جواب میں چین نے بھی انتقامی کارروائی کا عندیہ دے دیاہے

1455356
ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی سلوک ختم ،ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کر دیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہانگ کانگ کے ساتھ ترجیحی سلوک ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیئےہیں۔

وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے استفسار کیا کہ امریکہ عالمی ادارہ صحت کو چین سے زیادہ پیسے کیوں دے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ چین امریکیوں کی ذاتی معلومات بھی چوری کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ بھی اب چین ہی کی طرح سلوک کیا جائے گا جس کے جواب میں چین نے بھی انتقامی کارروائی کا عندیہ دے دیاہے۔

یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے عہد صدارت میں چین کے ساتھ اختلافات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 چین امریکہ کے مابین تجارتی جنگ بھی صدر ٹرمپ کے دور میں شروع ہوئی اور جب  کورونا پھیلا تو ٹرمپ نے اس کو چینی وائرس کہنا شروع کر دیا جس پر صدر ٹرمپ کے اس غیر سنجیدہ رویئے کی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مذمت کی گئی تو ٹرمپ نے عالمی ادارے کے ساتھ  بھی تنازعہ کھڑا کر لیا۔

 واضح رہے کہ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت  کو چین کی کٹھ پتلی قرار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں