ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر آنچ آئی تو چین پر پابندیاں لگا دیں گے: امریکہ
وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی رابرٹ او برائن نےکہا کہ ہم ہانگ کانگ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دفتر خارجہ کو اگر ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر ذرا بھی شک ہوا تو ہم چین کے خلاف پابندیاں لگا دیں گے
1451747
امریکہ نے ہانگ کانگ کی نیم خود مختار حکومت کی طرف سے قومی سلامتی پر مبنی ایک قانون کے تناظر میں چین پر پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی رابرٹ او برائن نے NBC ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں بتایا کہ اس قانون کی وجہ سے لگتا ہے کہ چین ہانک کانگ پر مکمل اجارہ داری حاصل کر لے گا۔
او برائن نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ کی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دفتر خارجہ کو اگر ہانگ کانگ کی نیم خود مختاری پر ذرا بھی شک ہوا تو ہم چین کے خلاف پابندیاں لگا دیں گے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس کی ترجمان کائ لی مک انانی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ چین کے خلاف نئے اقدامات جلد ہی آپ کے سامنے ہونگے۔