امریکہ: صدر ٹرمپ کے لئے عوامی حمایت 7 پوائنٹ کم ہو گئی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ عوامی حمایت میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 7 پوائنٹ کمی آ گئی

1432230
امریکہ: صدر ٹرمپ کے لئے عوامی حمایت 7 پوائنٹ کم ہو گئی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ عوامی حمایت میں گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 7 پوائنٹ کی کمی آ گئی ہے۔

SSRSسروے کمپنی کی طرف سے سی این این ٹیلی ویژن کے لئے 2 سے 5 جون کے دوران اور ایک ہزار 259 افراد کی شرکت سے کروائے گئے سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو پسند کرنے والوں کی شرح 38 فیصد، مخالفین کی شرح 57 فیصد اور رائے کا اظہار نہ کرنے والوں کی شرح 5 فیصد ہے۔

سروے میں شرکاء کے 31 فیصد نے صدر ٹرمپ کے نسلیت پرستی کے مسئلے سے نبٹنے کے طریقے پر پسندیدگی کا اور 63 فیصد نے ناپسنددگی کا اظہار کیا ہے۔

سروے کے اس سوال کے جواب میں کہ اگر آج انتخابات کروائے جائیں تو آپ کسے ووٹ دیں گے شرکا کے 43 فیصد نے ٹرمپ اور 55 فیصد نے ان کے ڈیمو کریٹ رقیب اور سابق نائب صدر جو بائڈن کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسی کمپنی کے ماہِ مئی میں کئے گئے سروے میں صدر ٹرمپ کے لئے عوامی حمایت کی شرح 46 فیصد اور بائڈن کے لئے 51 فیصد تھی۔

ٹرمپ کے لئے عوامی حمایت میں کمی کا ایک بڑا سبب 25 مئی کو ریاست مینے سوٹا میں حراست میں لینے کے دوران پولیس تشدد کے نتیجے میں افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی ہلاکت بتائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں