بوکو حرام کے چُنگل سے 241 مغوی بازیاب

ترجمان کے مطابق جھڑپ میں 14 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے اسلحہ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا

1425674
بوکو حرام کے چُنگل سے 241 مغوی بازیاب

مغربی افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرق میں ہونے والی ایک فوجی  کاروائی میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کی جانب سے یرغمال  بنائے گئے 241 افراد کو بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ا س دوراب 14 دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے۔

نائیجیرین وزارت دفاع کے ترجمان جان اینچے نے اخباری نمائندوں  کو بتایا ہے کہ بورنو صوبے  میں بوکو حرام اور فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔

جھڑپ کے بعد فوج نے کاروائی کرتے ہوئے 136 بچو  ں اور 105 خواتین کو بازیاب کرلیا۔

ترجمان کے مطابق جھڑپ میں 14 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے اسلحہ کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں فوج کو کوئی جانی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا ور نہ ہی کوئی فوجی زخمی ہو ا ہے۔



متعللقہ خبریں