لائبیریا میں سونے کی کان کے حادثے میں 45 افراد ہلاک

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ملک کے گرینڈ کیپ ماؤنٹ صوبے   کے مساک پوہ ، بنگوما اور تیور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمین کان کن پھنس کر رہ گئے  ہیں

1412173
لائبیریا میں سونے کی کان کے حادثے میں 45 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے  ملک  لائبیریا  کے  شمال مغربی  علاقے  میں  سونے کی کانوں  میں  لینڈ سلائیڈنگ اور کانوں کے بیٹھنے    سے  45 افراد ہلاک ہوگئے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ملک کے گرینڈ کیپ ماؤنٹ صوبے   کے مساک پوہ ، بنگوما اور تیور علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث زمین کان کن پھنس کر رہ گئے  ہیں۔ ۔

ماساکپاہ اور بنگومہ علاقوں میں تلاش اور امدادی  کاموں کے دوران 45 لاشوں تک  رسائی حاصل  ہو سکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ علاقوں میں  تلاش اور  امدادی  سرگرمیوں  کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران ہلاک ہونے والے افراد ی تعداد میں  اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں