کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد بعض ممالک نے جزوی طور پر لاک ڈاون ختم کرنا شروع کر دیا

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کے گراف نیچے کی جانب مڑنے شروع ہو گئے

1410451
کورونا کا زور ٹوٹنے کے  بعد بعض ممالک نے جزوی طور پر لاک ڈاون ختم کرنا شروع کر دیا

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 لاکھ 66ہزار 201 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ48 ہزار 600 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 21 لاکھ 63 ہزار 948 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سےبیشتر کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 54ہزار 61 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 68 ہزار 598افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 88ہزار 122ہو چکی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں وائرس سے جانی نقصان 80 تا 90 ہزار تک پہنچ سکتا ہے۔  ویکسین کی تیاری  کے موضوع پر بھی بات کرنے والے ٹرمپ  نے بتایا اس حوالے سے دن رات کام جاری ہے اور رواں سال کے اختتام تک ویکسین تیار ہو سکتی ہے۔  دوسری جانب امریکی داخلی سیکیورٹی  امور کی وزارت نے دعوی کیا ہے کہ چینی انتظامیہ نے  وبا  کے پھیلنے کو طبی سامان کی ذخیرہ اندوزی کے لیے صیغہ راز رکھا تھا۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 47 ہزار 122مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 264ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 28 ہزار 884ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 10ہزار 717رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 446ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 86ہزار 599ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 24 ہزار 895ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 68ہزار 693ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کل اموات کی تعداد 6 ہزار 866 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 664ہو گئے۔ملک میں  23 مارچ سے بند باربر شاپس اور بیوٹی پارلز کو خدمات کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 924 اور مریضوں کی تعداد کے 50 ہزار 267 ہونے والے بیلجیم میں وبا کے باعث نافذ "جزوی لاک ڈاون" میں آج سے نرمی لائی جا رہی ہے۔  بائسیکل پر سواری اور زیادہ سے زیادہ تین افراد کو  گروپ کی شکل میں   گھومنے پھرنے کی اجازت ہو گی۔

کینیڈا میں مزید 312 ہلاکتوں اور 3 ہزار 774 نئے کیسسز کے ساتھ  جانی نقصان 4ہزار 664 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 59 ہزار 474 تک ہو گئی ہے۔

برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد سرعت سے بڑھتے ہوئے 7 ہزار 25 جبکہ کیسسز کی تعداد 1  لاکھ 1 ہزار 147 ہے۔

بلقانی ممالک بھی کورونا تدابیر کو ہٹا رہے ہیں۔ البانیہ میں بعض شو رومز کھل گئے ہیں۔

شمالی مقدونیہ میں  کرفیو کے نفاذ  کے اوقات میں کمی لائی گئی ہے۔

کوسووا میں متعدد کاروباری مراکز اور مشاورتی دفاتر  خدمات فراہم کرنے لگے ہیں۔

سلووینیا میں مساجد  کو عبادت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

بوسنیا  اور کروشیا میں بھی بیوٹی پارلز اور باربر شاپس کھل گئی ہیں ۔ سربیا میں کیفے ریستوران کو بعض شرائط کے ساتھ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں