"کورونا" انسانوں کا تخلیق کردہ وائرس نہیں ہے:امریکی خفیہ ایجنسی کمیونٹی

امریکہ کے ادارہ برائے خفیہ امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وسیع سائنسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، یہ کمیونٹی بھی اس سے متفق ہے کہ کو وِڈ نائنٹین جینیاتی ترمیم کا نتیجہ نہیں، نہ ہی یہ وائرس انسان نے بنایا ہے

1408807
"کورونا" انسانوں کا تخلیق کردہ وائرس نہیں ہے:امریکی خفیہ ایجنسی کمیونٹی

امریکی صدر ٹرمپ کے دعوؤں کے برعکس امریکی خفیہ ایجنسی کمیونٹی نے کورونا وائرس کی تخلیق کے سلسلے میں بڑا اعتراف کر لیا ہے۔
خبرکے مطابق  کمیونٹی  نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس انسان کا تیار کردہ یا مصنوعی طریقے سے پیدا کردہ نہیں ہے۔
امریکہ کے ادارہ برائے خفیہ امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وسیع سائنسی اتفاق رائے پایا جاتا ہے، یہ کمیونٹی بھی اس سے متفق ہے کہ کو وِڈ نائنٹین جینیاتی ترمیم کا نتیجہ نہیں، نہ ہی یہ وائرس انسان نے بنایا ہے۔
 کمیونٹی  کا کہنا ہے کہ  وہ مسلسل امریکی پالیسی سازوں اور کو وِڈ 19 کا مقابلہ کرنے والوں کو مدد فراہم کرتی رہی ہے، کمیونٹی نے ہمیشہ قومی بحرانوں  کے دوران تحقیق اور تجزیے کے لیے وسائل کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیونٹی سامنے آنے والی خفیہ معلومات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کورونا کسی متاثرہ جانور سے پھیلا یا ووہان کی ایک لیبارٹری میں ایک حادثے کا نتیجہ تھا۔
واضح رہے کہ اس وائرس کے بارے میں پہلے خیال تھا کہ یہ ووہان میں جانوروں کے بازار سے پھیلا تاہم اب خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر قریبی وائرس  تحقیقی  تجربہ گاہ سے پھیلا ہے۔۔



متعللقہ خبریں