کینیڈا: وزیراعظم کی عالم اسلام کو رمضان کی مبارک باد

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ کورونا کے پیش نظر مسلمان گھروں پر رہیں اور وہاں ہی عبادات کا اہتمام کریں

1404435
کینیڈا: وزیراعظم کی عالم اسلام کو رمضان کی مبارک باد

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔
جسٹن ٹروڈو نے اس ماہ بابرکت کی آمد پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
کینیڈین وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ رمضان پچھلے سال سےمختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر مسلمان گھروں پر رہیں اور وہاں ہی عبادات کا اہتمام کریں۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مسلمان دوستوں سے ملنے کے لیے آن لائن ذرائع کا استعمال کریں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا کے خاتمے کے لیے مسلمانوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستائس لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سات لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں