براوقت تو ابھی آئے گا:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے  سربراہ ٹیڈروس آڈھانوم  گیبریسوس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے

1402255
براوقت تو ابھی آئے گا:عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے  سربراہ ٹیڈروس  آڈھانوم  گیبریسوس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق برا وقت ابھی آئے گا کیونکہ کئی ممالک نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
جنیوا میں عالمی ادارہ صحت  کے دفتر  سے آن لائن  گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ایک سانحہ ہے، یہ ایک ایسا وائرس ہے جسے بہت سارے لوگ ابھی تک سمجھ نہیں سکے۔
امریکی صدر کی جانب سے عالمی ادارہ صحت پر کورونا سے متعلق کی گئی تنقید پر انہوں نے کہا کہ ادارےمیں کوئی چیز پوشیدہ یا راز نہیں، یہ صحت کا مسئلہ ہے، چیزوں کو خفیہ رکھنا یا چھپانا مشکلات پیدا کرتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت ہی خطرناک ہے، لوگوں کی پہلی اور سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا چاہیے
دوسری جانب ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو عجلت میں ہٹا دیا گیا تو اس سے وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، بعض ممالک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات مثبت ثابت ہوئے ہیں اور امید ظاہر کی کہ لوگ یقیناً ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد عوام اپنے معاشروں کو رواں دواں رکھنے کے لیے زندگی کے نئے انداز اپنانے کے لیے تیار ہوں گے۔
آن لائن پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس وبا کے خلاف ویکسین دریافت نہیں ہوتی تب تک وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانا ہی نیا قاعدہ ہو گا۔
خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی بہت ہی خطرناک ثابت ہو گی۔
ٹیڈروس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے اموات میں تیزی آ سکتی ہے۔ کئی ملکوں میں معاشی مشکلات ہیں لیکن تمام ممالک کو لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بہت ہی احتیاط کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاہم کئی ممالک خود ہی شہریوں کے گھروں پر رہنے کی پابندی ہٹانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
  سربراہ نے کہا کہ یورپی ممالک میں عالمی وبا کے واقعات میں کچھ کمی آئی ہے تاہم افریقہ سمیت دوسرے ممالک میں کورونا  بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

امریکی ادارہ  برائےانسداد  وبائی امراض کے پندرہ ملازمین کی عالمی ادارہ صحت میں وقتی  موجوودگی کےے بارے میں سربراہ نے کہا کہ یہ   اس بات کا غماز ہے کہ ہمارا ادارہ کسی قسم کی معلومات کی پردہ پوشی نہیں کرتا۔



متعللقہ خبریں