نائیجر میں دہشتگردوں اور فوج کے مابین جھڑپ،50 دہشتگرد ہلاک

وزارت صحت کے مطابق ،دہشتگردوں نے گزشتہ شب  دیفا نامی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا    جس پر ہوئی جھڑپ میں   فوج نے 50 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا

1379519
نائیجر میں دہشتگردوں اور فوج کے مابین جھڑپ،50 دہشتگرد ہلاک

جنوب مشرقی نائیجر میں فوج  اور دہشتگرد تنظیم بوکو حرام  کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 50 دہشتگرد مارے گئے۔

  وزارت صحت کے مطابق ،دہشتگردوں نے گزشتہ شب  دیفا نامی علاقے میں ایک فوجی چوکی پر بھاری اسلحے سے حملہ کر دیا    جس پر ہوئی جھڑپ میں   فوج نے 50 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ 2 دہشت گرد زندہ گرفتار بھی کیے گئے ہیں جبکہ ان کے زیر قبضہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

 گزشتہ ہفتے دہشتگردو ں نے  چیتیما وانگو  میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کرتےہوئے 8 فوجیوں کو ہلاک  کر دیا تھا  جبکہ 3 فوجی لا پتہ ہو گئے تھے ۔

 ملک میں سن 2015 سے ہنگامی حالت نافذ ہے ۔



متعللقہ خبریں