خاشقجی قتل کیس کے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے، امریکی ارکان اسمبلی

ان کو کسی چیز کا ڈر ہے،   یہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ    سے قربت رکھنے والے کسی شخص کو شرمندہ  کیے جانے سے  خوفزدہ ہیں

1371772
خاشقجی قتل کیس کے رازوں  سے پردہ اٹھایا جائے، امریکی  ارکان اسمبلی

 متحدہ امریکہ کے ارکانِ کانگرس نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے  خفیہ سروس کی رپورٹوں کو آشکار کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈیموکریٹ  سینیٹر رون وائڈن اور ڈیموکریٹ ایوان ِ نمائندگان کے  رکن اسمبلی ٹام مالی نووسکی نے  خاشقجی کی منگیتر  خدیجہ جینگیز  کے ہمراہ کانگرس میں مذکورہ قتل کے حوالے سے ایک پریس  بریفنگ کا اہتمام کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ   کو خاشقجی کے قتل   پر پردہ ڈالنے  میں معاونت فراہم کرنے کا مورد الزام ٹہرانے والے  وائڈن اور مالینوسکی نے امریکی خفیہ سروس سی آئی اے اور قومی خفیہ سروس کی ڈائریکٹریٹ کی  جانب   سے  تیار کردہ  قتل رپورٹ  کو آشکار کیے جانے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔

مالینوسکی کا کہنا ہے کہ "یہ بات بالکل عیاں ہے کہ ان کو کسی چیز کا ڈر ہے،   یہ صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ    سے قربت رکھنے والے کسی شخص کو شرمندہ  کیے جانے سے  خوفزدہ ہیں۔

خدیجہ جینگیز  نے بھی خاشقجی قتل کے معاملے میں بعض  اہم سوالات کا جواب حاصل  کر سکنے کے لیےصیغہ راز رکھے جانے والی دستاویز کو منظر عام پرآنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں