اپریل کے مہینے میں موسم گرم ہونے پر چین میں وائرس ختم ہو جائے گا: ٹرمپ

مجھے یقین ہے کہ بہت جلد چین اس وائرس پر قابو پا لے گا۔ اپریل کے مہینے میں موسم گرم ہونے پر یوں بھی وائرس ختم ہو جائے گا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1357001
اپریل کے مہینے میں موسم گرم ہونے پر چین میں وائرس ختم ہو جائے گا: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ماہِ اپریل میں موسم گرم ہونے پر نیو کوروناوائرس کی وباء بھی ختم ہو جائے گی ۔

کل ریاست نیو ہیمپشائر میں متوقع ابتدائی انتخابات سے قبل فوکس ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے چین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور نیو کورونا وائرس  کی وباء سے متعلق بات کی۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "چین میں وائرس  کی وباء سے متعلق ہم نے نہایت پیشہ وارانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد چین اس وائرس پر قابو پا لے گا۔ اپریل کے مہینے میں موسم گرم ہونے پر یوں بھی وائرس ختم ہو جائے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "چین کے ساتھ ہمارے تجارتی سمجھوتے نے بھی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات  کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس سمجھوتے کے بعد چین نے امریکہ کا احترام کرنا شروع کر دیا ہے"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذکورہ سمجھوتے  کی وجہ سے چین نے کئی بلین ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات  کو دوبارہ سے خریدنا شروع کر دیا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ وائرس امریکی مصنوعات کی خرید کو متاثر کرے گا۔ چین وائرس کے خاتمے کے لئے بہت کوششیں کر رہا ہے اور ہم بھی ان کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں"۔



متعللقہ خبریں