امریکہ: یونیورسٹی میں مسلح حملہ

ریاست ٹیکساس کی ٹیکساس A&M یونیورسٹی میں مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک، ایک زخمی

1352664
امریکہ: یونیورسٹی میں مسلح حملہ

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کی ٹیکساس A&M یونیورسٹی میں مسلح حملے میں 2 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں۔

ٹیکساس A&M یونیورسٹی کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ڈالاس  سے 107 کلو میٹر شمال مشرق میں واقع کامرس کیمپس  کے پرائیڈ راک  اسٹوڈنٹس ہاسٹل  پر مسلح حملے  میں 2 افراد ہلاک  اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

زخمی کو یونیورسٹی میں طبّی امداد فراہم کی گئی ہے اور دن بھر تعلیمی مصروفیات کو بند رکھا گیا ہے۔

پولیس حملے سے متعلق تحقیقات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ٹیکساس A&M یونیورسٹی ، 12 ہزار سے زائد  طالبعلموں کے ساتھ ٹیکساس کی تیسری بڑی یونیورسٹی ہے۔



متعللقہ خبریں