پاکستان میں دہشت گردی پر قابو پانے پر امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

اس حوالے سے امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بزنس اور سیاحت کے لیے صحیح معنوں میں کھلا ہے

1351203
پاکستان  میں دہشت گردی پر قابو پانے پر امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

 امریکا نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امن کی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے جو کہ درست سمت میں ایک قدم ہے۔ اس سے قبل  پاکستان میں امن کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ نے پاکستان کا فیملی اسٹیشن درجہ بحال کیا ہے۔

اس حوالے سے امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بزنس اور سیاحت کے لیے صحیح معنوں میں کھلا ہے، برطانیہ اور متعدد دیگر ممالک کے بعد اب امریکا نے بھی پاکستان کے بڑے شہروں خصوصاً اسلام آباد میں بہتر سیکیورٹی صورتحال کو تسلیم کرلیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی ایڈوائزی میں سلامتی کی صورتحال میں بہتری کو تسلیم کیاگیا، نئی امریکی ٹریول ایڈوائزری صحیح سمت میں مثبت قدم ہے۔

عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان نےسلامتی کی صورتحال میں بہتری کیلئےانتھک اقدامات کیے، جسے دنیا نے تسلیم کیا اور اقوام متحدہ نے اسلام آباد کو اپنے عملےکےلیےفیملی اسٹیشن قراردیاہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق دنیا بھر میں سیکیورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے پاکستانی اقدامات کوتسلیم کیاگیا، یہی وجہ ہے کہ برطانیہ نےٹریول ایڈوائزری تبدیل کی، جس کے بعد اب دیگرممالک بھی پاکستان کیلئےٹریول ایڈوائزری تبدیل کررہےہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری نرم کردی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی ٹریول ایڈوائزری کابھی حوالہ دیاگیا ہے جبکہ اُس سے قبل ناروے،پرتگال نے پاکستان کیلئےٹریول ایڈوائزری نرم کردی۔

عائشہ فارقی کے مطابق یورپی ممالک بھی اب پاکستان کومحفوظ ملک سمجھتےہیں، پاکستان کو2020کیلئےسیاحت کابہترین مقام قرار دیا گیا ہے،کیونکہ یہاں کا ماحول انتہائی سازگارہے،امید ہےدنیابھرسےلوگ سیاحت کے لیے آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےسیاحت کے لیے ویزا پالیسی بھی بہتر کردی ہے۔

ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کے بعد پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے معیشت مستحکم ہوگی۔

قبل ازیں 24 جنوری کو  برطانیہ نے پاکستان میں سیکیورٹی بہتری ہونے کے بعد ٹریول ایڈوائزری نرم کردی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر  کا کہنا تھا کہ خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی گئی، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں میں سفر بذریعہ سڑک اب بالکل محفوظ ہے۔

کرسٹن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی بہتری کی وجہ سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کی گئی، 2015 کے بعد ٹریول ایڈوائزری میں  پہلی اہم تبدیلی ہے۔



متعللقہ خبریں