یورپ میں عورت کے خلاف تشدد عروج پر، فرانس میں ایک سال کے دوران 601 عورتیں قتل

یونین کے رکن ممالک  میں سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند رہی اور ان میں بھی فرانس  پہلے نمبر پر رہا

1345891
یورپ میں عورت کے خلاف تشدد عروج پر، فرانس میں ایک سال کے دوران 601 عورتیں قتل

یورپ میں عورت کے خلاف تشدد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

یورپی شماریاتی آفس "یورو سٹیٹ" کی سال 2017 کے اعداد و شمار سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک  میں سے فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں عورتوں کے قتل کی شرح سب سے بلند رہی اور ان میں بھی فرانس  پہلے نمبر پر رہا۔

فرانس میں ایک سال کے دوران 601 عورتوں کو قتل کر دیا گیا اور برطانیہ میں ہر تین میں سے ایک عورت کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

جرمنی میں 380، برطانیہ میں 227 اور اسپین میں 113 عورتیں مردوں کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔

اٹلی میں سال 2018 کے دوران قتل ہونے والی عورتوں کی تعداد 142 رہی۔

ترکی کی قومی اسمبلی کے عورت مرد مساوی مواقع کمیشن کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین ممالک میں 15 سال سے بڑی ہر 3 عورتوں میں سے ایک، مردوں کے ہاتھوں جسمانی یا جنسی تشدد  کا سامنا کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں