نائیجر میں فرانسیسی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پولیس نے زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا

1343383
نائیجر میں فرانسیسی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

افریقی ملک نائیجر میں فرانسیسی فوجیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

دارالحکومت نیامی میں کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں نائیجر کی فوج کے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھاری جانی نقصان اٹھانے پر تنقید کی گئی اور فرانسیسی فوجوں کے ملک سے نکلنے کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس نے زیادہ تر نوجوانوں پر مشتمل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراو کیا اور بعض مقامات پر ٹائر جلائے۔

مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نائجر دفاعی و سکیورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی کے لئے اس نوعیت کے مظاہروں کی ضرورت  ہے اور یہ کہ  فرانسیسی  فورسز کی موجودگی تمام ساحلی ممالک کی خودمختاری کے لئے خطرہ ہے۔


ٹیگز: #نائیجر

متعللقہ خبریں