"ایران کےخلاف جنگ " ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے پرغور
امريکی ايوان نمائندگان ميں گزشتہ روز اس قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مسودے ميں ايران کے خلاف جنگ کے معاملے ميں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختيارات محدود کرنے کی بات کی گئی ہے
1338411
امريکی ايوان نمائندگان ميں گزشتہ روز اس قرارداد کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مسودے ميں ايران کے خلاف جنگ کے معاملے ميں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اختيارات محدود کرنے کی بات کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 224 قانون سازوں نے قرارداد کے حق ميں جبکہ 194 نے اس کی مخالفت ميں ووٹ ڈالا۔
اب يہ قرارداد سينيٹ ميں پيش کی جائے گی جہاں حکمران جماعت ریپبلکن پارٹی کو 3 نشستوں کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ ری پبلکن پارٹی کے 2 سينيٹرز اس قرارداد کی حمايت کا عنديہ دے چکے ہيں۔