ہم، امریکی تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے، یہ دھمکی نہیں وارننگ ہے: ٹرمپ

ہم، عراق میں کسی بھی امریکی تنصیب پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے۔ ایسی صورت میں انہیں بہت بھاری بدل چکانا پڑے گا اور یہ کوئی دھمکی نہیں وارننگ ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

1332854
ہم، امریکی تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے، یہ دھمکی نہیں وارننگ ہے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم، عراق میں کسی بھی امریکی تنصیب پر حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے۔ ایسی صورت میں انہیں بہت بھاری بدل چکانا پڑے گا اور یہ کوئی دھمکی نہیں وارننگ ہے"۔  

عراق کی حالیہ صورتحال کے بارے میں ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ بغداد میں امریکہ کا سفارت خانہ محفوظ ہے اور کثیر تعداد میں امریکی فوجیوں کو علاقے کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹرمپ نے امریکہ کی اپیل کا فوری جواب دینے پر عراق کے صدر برھم صالح اور وزیر اعظم عادل عبدالمہدی  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایران کو کھلے انداز میں ہدف بناتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ہماری کسی بھی تنصیب پر کوئی جانی  یا مالی نقصان ہوا یا پھر کوئی زخمی ہواتو ہم اس کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائیں گے۔ ایسی صورت میں انہیں بھاری بدلہ چکانا پڑے گا اور یہ کوئی دھمکی نہیں وارننگ ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی حمایت کی حامل کتائب حزب اللہ  تنظیم کی طرف سے عراق کے علاقے کرکوک میں کولیشن فورسز پر حملے کے نتیجے میں ایک امریکی شہری ہلاک اور 4 امریکی  اور 2 عراقی فوجی  زخمی ہو گئے تھے۔

حملے کے جواب میں امریکہ وزارت دفاع نے عراق اور شام میں حزب اللہ بریگیڈ  کے 5 اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

حزب اللہ بریگیڈ کی عنبر کی بیسوں پر حملے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں