امریکہ، شام کے پیٹرول فیلڈوں کے لئے فوجی کمک جاری رکھے ہوئے ہے

امریکی فوج کی طرف سے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK  کے زیر قبضہ پیٹرول فیلڈوں میں واقع فوجی بیس اور فوجیوں چوکیوں کے لئے اضافی فوجی کمک

1323539
امریکہ، شام کے پیٹرول فیلڈوں کے لئے فوجی کمک جاری رکھے ہوئے ہے

امریکی فوج نے براستہ عراق شام کے اضلاع حسکہ اور دیر الزور میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK  کے زیر قبضہ پیٹرول فیلڈوں میں واقع فوجی بیس اور فوجیوں چوکیوں کے لئے اضافی فوجی کمک بھیجی ہے۔

دیر الزور کے مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق عراق میں متعین امریکی فوجی عناصر  نے کل رات الوالد کی سرحدی چوکی  سے حسکہ سے جنوبی علاقے دیرالزور میں واقع پیٹرول فیلڈ کی طرف کمک بھیجی ہے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے حاصل کردہ ویڈیو مناظر میں 100ٹرالروں پر مشتمل لاجسٹک کانوائے میں پِک اپ وینیں، ایمبولینسیں، منی بسیں اور ایندھن سے بھرے ٹرالر شامل تھے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے 4 سے 5 دسمبر کو بھی الوالد اور سمالکہ کی سرحدی چوکیوں سے عملے کی نقل و حرکت کے لئے بکتر بند گاڑیوں، پِک اپ وینوں ، تعمیراتی مشنری اور بند کنٹینروں والے 150 ٹرالر  دیرالزور کے پیٹرول فیلڈ میں بھیجے گئے تھے۔

امریکی فوج شام کے پیٹرول فیلڈوں میں فوجی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور ترکی کے آپریشن چشمہ امن کے بعد سے YPG/PKK کے زیرِ قبضہ علاقوں میں تقریباً 500 ٹرالروں پر مشتمل فوجی و لاجسٹک کمک بھیج چکی ہے۔



متعللقہ خبریں