بولیویا میں ہنگاے پھوٹ پڑے،متعدد ہلاک سینکڑوں زخمی

بولیویا کے دارالحکومت لاپاز  سے  تازہ مظاہروں کی اطلاعات  ملی ہیں جن میں اب تک 9 افراد ہلاک اور  سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرین ایوو مورالیس کی وطن واپسی اور بطور صدر بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں

1306451
بولیویا میں ہنگاے پھوٹ پڑے،متعدد ہلاک سینکڑوں زخمی

بولیویا کے دارالحکومت لاپاز  سے  تازہ مظاہروں کی اطلاعات  ملی ہیں جن میں اب تک 9 افراد ہلاک اور  سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

 مظاہروں کی  اس تازہ لہر میں شامل افراد ایوو مورالیس کی وطن واپسی اور بطور صدر بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  کئی ہفتوں سے جاری پرتشدد عوامی مظاہروں کے بعد صدر مورالیس نے گزشتہ ہفتے ملکی فوج کے دباؤ پر عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

  سابق صدر نے میکسیکو میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے جبکہ  خاتون سیاست دان جینین آنیز کو بولیویا کا عبوری صدر مقرر کیا جا رہا ہے جنہیں ملکی  افواج اور چرچ کی حمایت بھی حاصل ہے البتہ  آنیز اب تک پارلیمان کا اجلاس بلانے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

 



متعللقہ خبریں