برکینا فاسو: سونے کی کان پر مسلح حملہ،درجنوں ہلاک و زخمی
یہ حملہ کینیڈا کی ایک کمپنی SEMAFO کے زیر تحت سونےکی ایک کان میں کام کرنے والوں کے قافلے پر کیا گیا جس میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے
1301669
مشرقی برکینا فاسو میں ایک کان کن کمپنی سے وابستہ گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی خبر ایجنسی AIB کے مطابق یہ حملہ کینیڈا کی ایک کمپنی SEMAFO کے زیر تحت سونےکی ایک کان میں کام کرنے والوں کے قافلے پر کیا گیا جس میں فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے جنہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
مقامی گورنر جنرل سائی ڈو ٹوسینٹ پروسپر سانو نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کےلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
پیرو میں بس حادثے میں 11 افراد لقمہ اجل
پاسکو علاقے سے روانہ ہونے والی مسافر بس ہوانوکو شہر میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی