کونگو: سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ گئی،20 افرادہلاک

جمہوریہ کونگو  کے مشرقی  علاقے میں  ایک غیر قانونی   سونےکی کان بیٹھنے سے ابتدائی اطلاعات آنے تک  20 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے

1280830
کونگو: سونے کی غیر قانونی کان بیٹھ گئی،20 افرادہلاک

جمہوریہ کونگو  کے مشرقی  علاقے میں  ایک غیر قانونی   سونےکی کان بیٹھنے سے ابتدائی اطلاعات آنے تک  20 افراد ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔

 مقامی  ذرائع ابلاغ کےمطابق ، یہ حادثہ  کنڈو شہر سے 180 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

علاقے میں موجود ایک سماجی کارکن نے بتایا ہے کہ  اس ملبے  کے درمیان  خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں  جبکہ امدادی کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

 حکام  ہلاکتوں میں  اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

 جمہوریہ کونگو سونے،تانبے اورکوبالٹ سے مالا مال ملک ہے جہاں  غربت کی وجہ سے  لوگ غیر قانونی طور پر کھودی گئی کانوں میں   بلا  احتیاط کام کرنے پر  راضی ہو جاتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں