شمالی کوریا کی میزائل تجربے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر شمالی کوریائی لیڈر کم   کے خط کے حوالے سے اپنا  بیان جاری کیا

1251349
شمالی کوریا کی میزائل تجربے پر ڈونلڈ ٹرمپ سے معذرت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن نے ان کو روانہ کردہ خط میں قلیل مسافت کے میزائل تجربے کے لیے "معذرت" کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر شمالی کوریائی لیڈر کم   کے خط کے حوالے سے اپنا  بیان جاری کیا۔

ٹرمپ نے لکھا ہے کہ"کم نے  مجھے روانہ کردہ خط میں بڑے احسن طریقے سے امریکہ اور جنوبی کوریا کی جنگی مشقیں ختم ہوتے ہی  ملاقات  کرنےا ور سلسلہ مذاکرات کو دوبارہ سے شروع کرنے  کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کمِ نے 'بے معنی اور مہنگی"  جنگی مشقوں کی شکایت  بھی ہے اور لکھا ہے کہ ہمارے میزائل تجربات  آپ کی ان مشقوں کے ختم ہوتے ہی رک جائیں گے۔  میں بھی کم  سے ملاقات کا متمنی ہوں اور   جوہری اسلحہ سے پاک  شمالی کوریا دنیا کے کامیاب ترین ممالک میں سے ایک کی حیثیت حاصل کرے گا۔

ٹرمپ کے ان اعلانات کے بعد ان دونوں رہنماؤں کے ہر برس ماہ ستمبر میں نیو یارک میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران  یکجا ہو سکنے کے تبصرے سامنے آئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں